مسلم ممالک پر سفری پابندیوں سے امریکہ محفوظ نہیں ہوگا: ایرانی وزیرخارجہ
تہران(نیٹ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں سے امریکہ زیادہ محفوظ نہیں ہوگا۔مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلمانوں پر پابندی امریکہ کو محفوظ نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھا انتہاپسندی کو فروغ دینے والی پالیسیوں کے بجائے امریکہ انتہا پسندی کے خلاف حقیقی جنگ میں شامل ہوجائے۔