جمرود: چاند رات کو لاپتہ ہونیوالے خاصہ دار فورس کے اہلکار کی گلاکٹی نعش برآمد
جمرود(نا مہ نگار) جمرود خرکی آباد کی اہم چیک پوسٹ پرمامو ر خاصہ دارفوس اہلکار مہران آفریدی ولد سکندر خان ڈیو ٹی کے بعدگھر جاتے ہوئے شام کے وقت چاند رات پر لاپتہ ہوگیا تھا۔اگلے روز عیدالفطر کے دن مقتول مہران آفریدی کی گلا کٹی نعش خرکی آبا د کے بارانی خوڑ سے بر آمد ہوئی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال جمرودمنتقل کر دیاجو بعد ازاںمقتول کی نعش کوورثاء کے حوالے کر دی۔ مقتول کی نمازے جنازہ سہ پہر 3بجے اداکر کے آبائی گائوں ٹیڈی بازار میں سپردخاک کر دیاگیا۔یاد رہے کہ حالیہ چند ماہ میں تحصیل جمرود اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود کامحافظ عوضی خاصہ دار فورس اہلکارکمال خان سمیت دیگر خاصہ دار فورس کے تقریباََ10اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔