شانگلہ، مری: 2 مسافر بسوں کو حادثات، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
شانگلہ/ مری (صباح نیوز) خیبر پی کے کے ضلع شانگلہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضا کاروں اور مقامی افراد نے لاشوں اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دریں اثناء مری میں لوئر دیول کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری جس سے متعد افراد زخمی ہوگئے۔ بدقسمت بس مظفر آباد سے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جا رہی تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔