چین اور کرغیزستان کی دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مشقیں
ارمچی(آئی این پی) چین اور کرغیزستان کی فرنٹیئر فورسز نے گزشتہ روز یہاں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ یہ مشقیں چین کے شمال مغربی سنکیانگ کے علاقے کزل سو کرغیز میں ہوئیںمشقیں شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے تحت ہوئیں۔ مشقوں دیکھنے کے لئے قازقستان ،چین ،کرغیرستان ،روس ،تاجکستان، اور ازبکستان کے نمائندے بھی موجود تھے جو کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔ مشقوں میں دونوں ممالک کے سات سو پولیس افسران نے بکتربند گاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا۔سنکیانگ اور کرغیزستان کے درمیان سرحد پانچ ہزار سات سو کلو میٹر طویل ہے جہاں سے دہشتگرد اور سمگلر آجاسکتے ہیں۔