کوئٹہ: ڈبل سواری پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں ڈبل سواری پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق شہر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں میں جاری کیا جائیگا۔حکومت نے کوئٹہ میں 26مئی کو امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔