انڈےا کو شکست دےکرچیمپیئنز ٹرافی جیتنا عید سے قبل عید تھی،سرفرازاحمد
کراچی(سپورٹس ڈےسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنا عید سے قبل عید تھی۔سرفرازاحمد نے نجی چےنل کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان کو چیمپیئن بنانے کے یادگار لمحات کا ذکر کیا۔ہندوستان کے خلاف جیت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 180 رنز سے فتح بڑی کامیابی ہے جس کو ایک طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سرفراز احمد نے کہا کہ اس کامیابی کے بعد لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں کوشش کریں گے کہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا جائے۔سرفراز کا کہنا تھا کہ فائنل میں بھارت کو ہرانے کی بہت خوشی ہے، کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔اپنے مستقبل کے حوالے سے ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ اچھے مقام پر کرکٹ کو خیرباد کہیں۔پاکستان س±پر لیگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے کئی کھلاڑی قومی ٹیم کو ملے، اس پر کرکٹ بورڈ اور ٹورنمنٹ کی انتظامیہ قابل تحسین ہے۔سرفرازاحمد نے سپورٹ کرنے اور وطن واپسی پرشاندار استقبال پرعوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔