خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی
سوات/چترال/پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ،بدھ کو پشاورشہر چترال اورگردونوح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کامرکزافغانستان ہندوکش ریجن تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ،زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 213کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے زلزلہ کے باعث تاحال جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
زلزلہ