ویمنز ورلڈ کپ¾، پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کےخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر وارننگ
لیسٹر(این این آئی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے وارننگ دی گئی ہے۔ لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی، امپائرز کرس براﺅن، جیکولین ولیمز اور ریزرو امپائر شریف الدولہ سائیکات کی جانب سے ٹیم پر چارج لگایا گیا۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ فار پلیئرز اینڈ پلیئر سپورٹ پرسنل کی شق کے مطابق گرین شرٹس کو اس خلاف ورزی پر مالی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تاہم اگر میگا ایونٹ کے دوران پاکستان ٹیم دوبارہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تو کپتان ثناءمیر کو ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 377 رنز کا مجموعہ حاصل کیا تھا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 107 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔