ائرچیف کا جناح اسپتال لاہور کا دورہ، بہاولپور حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی
لاہور ( این این آئی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جناح ہسپتال کا دورہ کر کے آئل ٹینکر حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائرچیف مارشل سہیل امان نے جناح ہسپتال میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ائرچیف نے زخمیوں کے ورثاءسے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ائرچیف مارشل سہیل امان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔زخمیوں اور ان کے ورثاءسے گفتگو کرتے ہوئے ائرچیف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ آپکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی امداد آپ تک پہنچانے کو یقینی بنائے گی۔قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ کی ہدایات پر ایک خصوصی سی130طیارہ ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور23زخمیوں کے ہمراہ لاہور منتقل کیا گیا تھا۔
ائرچیف