پریمیئر لیگ میں شرکت کےلئے کرکٹر مصباح الحق‘ عبدالرزاق اور مختار احمد ناروے روانہ
لاہور(آئی اےن پی) ناروے پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے کرکٹر مصباح الحق‘ عبدالرزاق اور مختار احمد ناروے روانہ ہوگئے۔تفصےلات کے مطابق ناروے میں آج سے شروع ہونے والی پریمیر لیگ میں شرکت کے لیے سابق کپتان مصباح الحق، کرکٹر عبدالرزاق اور مختار احمد ناروے کے لیے روانہ ہوگئے حسن علی میچ جیتنے کے بعد وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کی وجہ سے ناروے نہیں جاسکے۔ پریمیئر لیگ میں دیگر ملکوں سے بھی کھلاڑی شرکت کریں گے ۔