سانحہ احمد پور شرقیہ‘ روڈ سیفٹی رولز پر عمل نہیں کیا گیا
کراچی (وقائع نگار) جب تک روڈ سیفٹی اور آئل وہیکلز سیفٹی رولز پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا جائے گا سانحہ احمد پور شرقیہ جیسے سانحات رونما ہوتے رہیں گے۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام پر ریسرچ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ہائی ویز کے اطراف باڑ لگا کر سڑکوں کو محفوظ بنایا جاتا ہے اور عام لوگوں کی سڑکوں پر پیدل آمد و رفت کو روکا جاتا ہے اس طرح آگ پکڑنے والے ٹینکرز اور مائع گیسز لے جانے والے ٹینکرز کی سیفٹی کےلئے خصوصی رولز بنے ہوتے ہیں جس کی ٹریننگ ڈرائیو اور عملے کو بھی دی جاتی ہے اور عام ٹریفک ڈرائیوروں اور لوگوں کو بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے کہ کسی بھی قسم کے حادثے یا ایکسیڈنٹ کے بعد کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں اور کس طرح خود کو مزید کسی نقصان سے بچانا ہے۔ ماہرین کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ کم علمی اور لالچ و غربت کی وجہ سے پیش آیا اگر لوگوں میں آگاہی ہو تو وہ خود کو اس قسم کی خوفناک تباہی سے بچا سکتے ہیں۔
سیفٹی رولز