شام میں داعش کے زیر قبضہ ایک قصبے میں واقع جیل پر فضائی حملے میں 57قیدی ہلاک اور متعدد زخمی
د مشق (آئی این پی+ آن لائن ) شام میں داعش کے زیر قبضہ ایک قصبے میں واقع جیل پر فضائی حملے میں 57قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں داعش کے زیر قبضہ ایک قصبے میں واقع جیل کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا امریکہ کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شام کے شہر المیادین میں قائم داعش کی جیل کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ اتحادی فوج کے ایک ترجمان نے بیان میں کہا کہ واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔