حیدر آباد: دریائے سندھ میں نوجوان ڈوب کر ہلاک
حیدر آباد (نامہ نگار) حیدر آباد میں عید کے روز دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ لطیف آباد یونٹ نمبر 4 میں بچاﺅ بند کے قریب 22 سالہ وقاص شیخ دریائے سندھ میں دوستوں سمیت نہانے کےلئے اترا تاہم پانی گہرا ہونے کے باعث ڈوب گیا جس کی تلاش شروع کی گئی تاہم نوجوان کی لاش عید کے تیسرے روز لطیف آباد یونٹ نمبر 10 کے علاقے میں بچاﺅ بند کے قریب دریا میں تیرتی دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ متوفی حیدر آباد کے علاقے حالی روڈ کا رہائشی تھا۔
حیدر آباد/ نوجوان ڈوب گیا