نوازشریف پانامہ کیس میں بھی سرخرو ہونگے‘سجادہ نشین درگاہ اجمیر شریف
مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی) درگاہ خواجہ معین الدین چشتی کے سجادہ نشین بلال حسین چشتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کریگا۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف پانامہ کیس میں بھی سرخرو ہونگے۔ نمائندہ خصوصی کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران بلال حسین چشتی نے پاکستان اور اہل پاکستان کیلئے خصوصی طور پر دعا کی۔