تحریک آزادی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی عکاس ہے: مجید ملک
مظفر آباد (نمائندہ خصوصی) آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے صدر جسٹس (ر) ملک عبدالمجید نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کے جابرانہ تسلط کے خلاف ڈوگرہ عید سے ماضی کے تسلسل کے ساتھ جاری تحریک آزادی خالصتاً عوام کے حق خودارادیت کی عکاس و ترجمان تحریک ہے۔ ہندوستان کی افواج تحریک کو دبانے کے لئے تشدد اور دہشت گردی کا سہارا لیکر پرامن احتجاجی تحریک کے خلاف جو انسانیت سلوز حربے استعمال کر رہے ہیں اس سے بھارت خود دہشت گردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے نوائے وقت سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو دہشت گرد قراردے اور اس کی قیادت کو دہشت گردی کی شکل میں عالمی سطح پر اجاگر کر کے دہشت گرد قرار دلائے۔ جسٹس (ر) ملک عبدالمجید نے کہا کہ امریکہ عالمی امن کو تباہ کرنے کے لئے مشرق وسطیٰ افغانستان میں اپنی فوجیں اتار کر عالمی امن تباہ کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔ ہندوستان کشمیر پر جبری قبضہ کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام سحر جلد طلوع ہو گی اور انہیں اپنا حق ملے گا۔