اوپن یونیورسٹی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کیلئے متعدد کورسز متعارف کریگی،شاہد صدیقی
اسلام آباد)خصوصی نمائندہ( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کے لئے اور ناخواندہ یا کم تعلیم یافتہ افراد کو روزگار کمانے کے قابل بنانے کے لئے9۔زرعی ¾ چار ٹیکنیکل اور 10اوپن ٹیک کورسز متعارف کرے گی۔" مقصد صرف اور صرف معاشرے کے نظر انداز شدہ طبقے کی مددیا دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو پیشہ ورانہ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے"ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کیا ہے ۔چھ ماہ دورانیہ کے زرعی کوسز میں پودوں کی حفاظت ¾ تیل دار فصلوں کی کاشت ¾ فارم مشینری ¾ باغبانی کے جدید عملی طریقے ¾ نفع بخش زرعی مہارتیں ¾ مرغبانی ¾ جدید زراعت ¾ گھریلو اور زرعی امور کا انتظام اور ڈیری فارمنگ شامل ہیں۔ ان تمام کورسز میں یکم اگست سے داخلوں کا آغاز کیا جائے گا۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر کے احکامات پراور ان کی ماہرانہ سرپرستی میں یونیورسٹی کے نصابات باالخصوص ان تمام پروگراموں کے نصابات پر نظر ثانی کی جارہی ہے جن کا زیادہ تر کام مکمل کرلیا گیا ہے۔