صوبائی وزراء صحت نے عید کے تینوں دن جناح برن یونٹ میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے عید کی تینوں دن احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثہ کے زخمیوں کی عیادت اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے جناح برن یونٹ ،جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور ذاتی طو رپر زخمیوں کے لواحقین سے ملاقات کر کے ان سے اظہار ہمدردی کیا اور حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات سرکاری خرچ پر ان کی مکمل صحت یابی تک جاری رہیں گی ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بتایا کہ مریضوں کے لواحقین کے لئے قیام و طعام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے بھی جناح برن یونٹ کا باقاعدگی سے دورہ کیا اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی ۔