امت فرقوں کے باعث کمزور ہو رہی ہے: ریاض حسین نجفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں نما ز عیدا لفطر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آخری دین اور قرآن آخری الہامی کتاب ہے۔ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفیؐ کی وفات کے بعد مسلمانوں میں صرف دو فرقے سنی اور شیعہ تھے، مگر اسلام کو مزید کمزور کرنے کیلئے ان دونوں کو مزید تقسیم کیا گیا۔ اسلام اور مسلمانوں کی مشکلات کا سبب یہی فرقے اور فتنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیاد کلمہ طیبہ لاالہٰ الااللہ اور وحدت امت پر استوار ہے۔