بہاول پور میں برن یونٹ ہوتاتو اتنی ہلاکتیں نہ ہوتیں : شاہ محمود قریشی
ٹاٹے پور (نامہ نگار) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ سے پورے ملک میں افسردگی چھا گی ہم دعاگو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں مقام دے اور لواحقین کو صبر دے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کا یہ حال ہے کہ نشتر ملتان کے علاوہ کسی بھی شہر میں برن یونٹ نہیں اگر بہاول پور میں برن یونٹ ہوتا تو اتنی قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا۔ ن لیگ نے آج تک جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کی طرف توجہ نہیں دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 سے عید ملنے آنے والے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔