زخمی بسمہ معروف آئوٹ‘ارم جاوید ان
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان کی درخواست پر اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے بسمہ معروف کے ان فٹ ہونے پر متبادل کھلاڑی کی درخواست کی تھی۔ جس پر ٹیکنیکل کمیٹی نے بسمہ معروف کی جگہ ارم جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ بسمہ معروف کا لیسٹرز میں انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے ہاتھ زخمی ہوا تھا۔