بینک اور مالیاتی ادارے 3جولائی کو بند رہینگے
کراچی(کامرس رپورٹر) بینک اور مالیاتی ادارے‘ پیر3 جولائی کو بینک کو بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینک اور مالیاتی ادارے‘ مائیکروفنانس بینک3 جولائی کو بینک ہالیڈے کے سلسلے میں بند رہیں گے۔ بینک اسٹاف کلوزنگ کے سلسلے میں موجود رہے گا مگر صارفین سے لین دین نہیں ہو گا۔