شہید نوجوان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی، کشمیریوں نے دریائے جہلم پر کشتیوں کا پل بنا دیا
سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پور کے لوگوںنے ایک شہید کشمیری کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دریائے جہلم میں درجنوں کشتیوںکا پل بنایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید کشمیری نوجوان ارشاد احمد کے آبائی گائوں آگہنزی پورہ کے مقام پردریائے جہلم میں ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک کشتیوں کے ذریعے پل بنایا گیا جس سے لوگوں کو خاص طورپر خواتین کو دریا پار کرکے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے جانے میں مدد ملی۔