قومی سانحات :تاجروں نے عیدالفطر سادگی سے منائی
کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے رہنمائوں نے گزشتہ چندروز میں ملک میں ہونے والی دہشت گردی اورآئل ٹینکرزسے بہنے والے تیل کے حادثے میں300 سے زائدافرادکی ہلاکت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی شہادت پر افسردہ ماحول میں عیدالفطر سادگی کے ساتھ منائی۔عید کے پہلے دن یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اپنے دیگر ساتھی رہنمائوں خالدتواب،ایف پی سی سی آئی کے صدرزبیرطفیل،سینیٹر عبدالحسیب خان،کاٹی کے صدر مسعود نقی، ڈاکٹر مرزااختیار بیگ ، عبدالسمیع خان، زبیر چھایا،احمدچنائے،شکیل ڈھینگڑاکے ہمرا ہ گورنر سندھ سے ملاقات کرکے عید کی مبارکباد پیش کی جبکہ یو بی جی کے رہنما ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی عید ملن تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنمائوں نے عیدالفطر کے پہلے روز سینئر تاجر رہنماطارق سعید اور کراچی چیمبر آف کامرس میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی رہائشگاہوں پر جاکر انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔یو بی جی کے چیئرمین اور سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے لاہور میں عیدالفطر منائی تاہم ملک بھر کے یو بی جی رہنمائوں کو فون کرکے انہوں نے عید کی مبارکباد پیش کی اور اپنی رہائشگاہ پر تاجروں سے ملاقات کی۔یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے سالانہ عید ملن تقریب کا بھی انعقاد کیا جس میں گورنر سندھ محمدزبیر،سراج قاسم تیلی،شمیم فرپو،سردار یاسین ملک،مجیدعزیز،تسنیم صدف، زبیر طفیل، اختیاربیگ،سمیع خان، سینیٹر عبدالحسیب خان، مناظراے ناصر،کیپٹن معیز خان،منیرسلطان،ناصرالدین شیخ، سلیم بکیا، حنیف گوہر،نقی باڑی،شرف الدین میمن،احمدشاہ، ایس ایم نصیر،ایس ایم جاوید، ایس ایم طارق،ایس ایم پرویز،، ایس ایم تنویر، ایس ایم عرفان اور دیگر تاجر رہنما شریک ہوئے۔فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیرطفیل نے بھی اپنی رہائشگاہ پر عید ملن تقریب منعقد کی۔ایس ایم منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امن کو متاثر کرنے کیلئے ملک دشمن طاقتیں سرگرم عمل ہیں جنہیں فوری کچلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان اور پولیس ورینجرز کے جوانوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں امن قائم کیاہے۔