جے آئی ٹی نے سیالکوٹ کے نائیوں کو ہمارے سامنے لا کر بٹھا دیا : عابد شیر
فیصل آباد( نمائندہ خصوصی)وفا قی وزیر مملکت بجلی و پا نی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو پاکستان کے سینکڑوں بے گناہ افراد کا قا تل ہے اسے پا کستان کے قانون کے مطا بق سزا ملے گی عا لمی عدا لت کے فیصلے کے پا بند نہیں۔ آپریشن ردالفساد پو رے ملک کا آپریشن ہے دہشت گردوں اور سہو لت کا روں کو نشان عبرت بنا دیں گے، پا کستا ن کو کمزور کر نے والوں سے سختی سے نمٹا جا ئے گا پا کستان میں دہشت گردی کے تما م تا نے با نے ہمسا یہ دشمن ممالک سے ملتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ سہولت کار ملکوں کے خلاف بھی سخت موقف اپنایا جائے۔ جتنا خطرہ پاکستان کو بیرونی دشمن طاقتوں سے اس سے زیادہ اندورنی غداروں اور غیر ملکی ایجنٹوں سے ہے جو پا کستان کی ترقی نہیں چا ہتے جے آئی ٹی نے رحمن ملک جو ایک ڈکیت ہے بلا کر خود کو متنا زعہ بنا لیا۔ سیا لکوٹ کے نا ئیوں کو ہمارے سا منے لا کر بیٹھا دیا۔ ترقی کی طرف گامزن پاکستان میں جو تماشہ کیا جا رہا اسے اب ختم ہو نا چا ہیے۔ عیدالفطر کی نماز ادا کر نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کے اقبالی بیان بعد رحمن ملک ،شرجیل میمن ،ڈاکٹر عا صم اور ایان علی کے خلاف جے آئی ٹی کیو ں نہیں بنی؟ ہمیں بھی بتا یا جا ئے کہ ایک ایف آئی اے کا ملازم آج ارب پتی کیسے بنا پیپلز پارٹی نے ایک سمجھوتے کے تحت 5سال حکومت کی اس وقت احتساب کیوں نہیں کیا!انہوں نے کہ پرویز مشرف جب آرمی چیف تھا شریف خاندان کا 10سال تک احتساب کر تا رہا جے آئی ٹی اسے بھی بلا ئے ا نہوں نے کہا کہ عمران خان گز شتہ 10سا لوں کا حساب نہیں دے سکا۔ شریف فیملی سے گز شتہ 40سالو ں کا حساب ما نگا جا رہا ہے شریف فیملی کے خلاف کرپشن کا کو ئی ثبوت ملا ہے تو قوم کو بتا یا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے حکو مت کے ما تحت ہم انہیں جوابدہ نہیں، ہم صرف پا کستانی قوم کوجوابدہ ہیں۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف نے پاکستان کو دنیا بھر کے دبا ئو کے با وجود ایٹمی قوت بنا یا اور اب دشمن مما لک کے دبائواور پا کستان کو کمزور کر نے والی طا قتوں کی ساز شوںکے با وجود سی پیک منصوبے کو شروع کیا اور اسے پا یا تکمیل پہنچا نے کے لیے اپنی تمام توا نا ئیاں بروئے کار لائی۔ا نہوں نے کہا کہ سا نحہ کو ئٹہ ،پارا چنار میں شہید ہو نے والوں اور سا نحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہو نے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کسی بھی قومی سا نحہ پر سیاست کر کے نمبر سکورنگ نہ کی جا ئے ۔