شہبازشریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث روس کا دورہ منسوخ کر دیا
لاہور(آئی اےن پی) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث روس کا دورہ منسوخ کر دیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کوروس کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا،تاہم سانحہ احمد پور شرقیہ کے باعث انہوں نے یہ دورہ منسوخ کر دیاہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اب جولائی کے دوسرے ہفتے بر طانےہ کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔شہبازشریف کا دورہ برطانیہ 5دن پر مشتمل ہو گا۔