گوجرہ: گرفتاری سے بچنے کیلئے اشتہاری نے گولی مار کر خودکشی کرلی
گوجرہ (نامہ نگار) گرفتاری سے بچنے کیلئے اشتہاری نے فائر مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ چک نمبر430ج ب کے لیاقت کا بیٹا عمران ضلع بھر کی پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا کہ اس نے اپنی بہن کو عیدی دینے کیلئے نواحی چک 359 ج ب ننگل آ نے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان بھوانہ چنیوٹ کے رہائشی وسیم سے موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھین لی تھی عید کے روز وہ اپنے گائوں آیا ہوا تھا کہ صدر پولیس کو مخبری ہو گئی جنہوں نے گائوں پہنچ کر اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ نکلا جس پر پولیس نے تعاقب شروع کیا تو اشتہاری نے قریبی فصل میں گھس کر پولیس پر فائرنگ کی بعد ازاں گرفتاری کے خوف سے مبینہ طور پر اپنی پستول سے اپنی کنپٹی پر فائر مار لیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ چوہدری اظہر یعقوب پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور اس کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔