متعدد وارداتیں‘ شہری لاکھوں کی نقدی‘ زیورات سے محروم
لاہور+فیروز والا(نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے عید، ٹرو اور مرو کے دنوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے مصر ی شا ہ کے علا قہ گھو ڑ ے شا ہ میں عظمت کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر8لا کھ روپے ما لیت ،ڈیفنس اے کے علا قہ میں ریا ض کے گھر میں فیملی کو یر غما ل بنا کر 6لا کھ روپے ما لیت، ما ڈل ٹا ئو ن کے علا قہ میںجا وید گجر کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر5لا کھ روپے ما لیت، غا زی آ با د کے علا قہ میںیا سر کے گھر میں اس کی فیملی سے4لاکھ 45ہزارروپے مالیت ،با ٹا پو ر میں نعما ن کے گھر میںفیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، ، وحدت کا لو نی کے علا قہ ایل بلا ک میںعثما ن کی فیملی کو یر غما ل بنا کر4لا کھ روپے ما لیت،لو ئر ما ل میںصا دق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ45ہز ار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے ہیں ۔ڈاکوؤں نے عید، ٹرو اور مرو کے دنوں میں راہزنی کی21واردوتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔چوروں نے یس کو رس میںسے فیصل،ستو کتلہ میںسے یو سف ،جوہرٹاؤن سے ندیم ،نواب ٹاؤن سے منور،فیصل ٹا ئو ن میںسے نثا ر کی گاڑیاں جبکہ اورما ڈل ٹا ئو ن میںسے سجا د ،غا لب ما ر کیٹ میںسے سمیر،ٹاؤن شپ سے ناصر،مغلپورہ سے ادریس،ٹبی سٹی میںسے مجا ہد،گا رڈن ٹا ئو ن میںسے واحد ،چو ہنگ میںسے اعجا ز، پر انی انا ر کلی میںسے مر ید ،ملت پارک سے شہبازکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر تاجر اقبال اور اسکے ملازم کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ ڈاکو تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈاکوئوں نے مریدکے اور شرقپور میں بھی ناکے لگا کر متعدد راہگیروں کو روک کر لوٹ لیا۔ ان سے نقدی‘ موبائل چھین کر لے گئے۔ راوی پار کے علاقے میں ڈاکوئوں نے امجدعلی کے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی لوٹ لیے اور جاتے ہوئے اسکی فیملی کو کمرے میں بند کر گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔