حبیب بنک حکام نے شریف خاندان کے کاروباری اکاﺅنٹس کی تفصیلات جے آئی ٹی میں پیش کردی
اسلام آباد( وقائع نگارخصوصی+این این آئی) پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کا اجلاس سربراہ واجد ضیاءکی زیرصدارت ہوا جس میں حبیب بنک نے شریف خاندان کے کاروباری اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات پیش کردیں۔ ذرائع کے مطابق حبیب بنک کے سینئر افسران نے تفصیلات جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیں۔ اجلاس میں شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق بیانات کا جائزہ لیا گیا۔ جے آئی ٹی 10 جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔جے آئی ٹی نے عید کی تین سرکاری چھٹیوں میں سے صرف ایک چھٹی کی۔