عمران کی بات کا جواب دینا وقت کا زیاں ہے ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کی بات کا جواب دینا بھی وقت کا زیاں ہے ¾وہ پہاڑ سے اتر کر آئے ہیں اور دوسروں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ عمران خان کا احتساب کی بات کر نامضحکہ خیزہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کےساتھ کرپٹ افراد کھڑے ہیں،عمران خان وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ شریف فیملی احتساب کےلئے جے آئی ٹی کی مدد کر رہی ہے،پاکستان کا آئین اور قانون کسی کے دباﺅ میں نہیں آئے گا۔مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ عمران خان کو قوم مسترد کرچکی ہے،وہ اب عوام کے درمیان نہیں جاسکتے، صرف بنی گالا میں مائیک کے سامنے باتیں کرسکتے ہیں۔