مری‘ لوئر دیول کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 22 افراد زخمی
مری( نامہ نگار خصوصی) یہاں لوئر دیول کے قریب ایک کوسٹر گہری کھائی مےں گری جس کے نتیجے میں بائیس افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے گیارہ کو تشویشناک حالت میں پمس اسلام آباد میں منتقل کر دیا گیا ۔جہاں ان میں سے بعض موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔واقعات کے مطابق مذکورہ کوسٹر میں 28 افراد سوار تھے جب یہ کوسٹر لوئر دیول کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث ایک کار سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر قریبی کھائی میں جا گری اس دوران ابتدائی طور پر علاقے کے لوگوں نے فوری طور پر پوقع پر پہنچتے ہوے زخمیوں کو کھائی سے نکلالنا شروع کر دیا جبکہ ریسکو 1122بھی موقع پر پہنچ گئی ۔کوسٹر جنتی گہرائی میں گری وہاں لوگوں کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں تاہم گیارہ افراد شدید زخمی ہوے جن میں سے اکثر کے سر وں میں خطرناک چوٹیں آئیں ۔ زخمیوں کو تشویشناک صورت حال کے پیش نظر ریسکو 1122 سمیت ایدھی اور دیگر ایمبولنس میں فوری طور ہر پمس منتقل کیا گیا ۔دیں اثناءلوئر ٹوپہ میں دو موٹر کاروں کے تصادم کے نتیجے میں دو افرا بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں ریسکو 1122نے پمس اسلام آباد میں منتقل کیا ۔