کراچی: بارش کے بعد شہر بھر میں شدید ٹریفک جام
کراچی (خصوصی رپورٹر) کراچی میں بارش کے بعد بدھ کی شام شدید ٹریفک جام ہو گیا‘ شارع فیصل پر پانی کھڑا ہونے کے باعث عید کے تیسرے روز عید منانے والوں کو ٹریفک رش کا سامنا کرتے ہوئے لمبی لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑا۔ شہر کے مختلف علاقوں گلشن‘ گلستان جوہر‘ نارتھ ناظم آباد‘ گولیمار‘ شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا جس کے باعث گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہیں۔
بارش/ ٹریفک جام