سندھ حکومت بہت جلد 45 ہزار ملازمتیں میرٹ پر دے گی : بلاول بھٹو
لاڑ کانہ (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں جلد ہی 45ہزار نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی۔ نوڈیرو ہاﺅس میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ حکومت بے روزگاری ختم کرنے کےلئے عملی طور پر کام کررہی ہے‘ آنے والے دنوں میں 45 ہزار نوکریاں دی جائیں گی جو کہ میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی ۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پی پی نے خواتین کو نہ صرف سیاست بکہ ملک بھر میں اہم مقام دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کہاکہ کارکن پارٹی کاسرمایہ ہیں جیالوں کو کبھی نہیں بھولیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جکھرانی ہاﺅس جیکب آباد میں پ پ کے رکن قومی اسیمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کے بڑے بھائی پ پ رہنما میر فاروق جکھرانی کے انتقال پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میرفاروق پارٹی کے سچے کارکن اور جیالے تھے انکی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘بلاول بھٹو کی جیکب آباد آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے اور سندھ بلوچستان بارڈ ر کو سیل کرکے سخت چیکنگ کی گئی وہ خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نوڈیرو سے جیکب آبا دپہنچے پولیس ہیڈ کوارٹر میں گذشتہ شب ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا ‘ایم این اے فریال تالپور‘وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال‘جمیل سومروودیگر ان کے ہمراہ تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید ملنے کےلئے پارٹی رہنماﺅں‘ کارکنان‘ معززین اور عام شہریوں کا جوق در جوق نوڈیرو ہاﺅس آمد کا سلسلہ عید کے پہلے اور دوسرے روز جاری رہا۔ اپنے مہمانوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں اپنی دعاو¿ں میں پارا چنار‘ کوئٹہ اور کراچی کے شہدائ‘ اور بہاولپور حادثے کے متاثرین کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کو سادگی سے منانے کا مقصد شہداءاور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی و ہمدردی اور ان کے حق میں دعا کرنا ہے۔ اس موقعے پر پی پی پی لیڈیز ونگ کی صدر و رکنِ قومی اسمبلی فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ عید کے دوسرے روز بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والی نمایاں شخصیات میں سابق وزیر اعلیٰ سندہ سید قائم علی شاہ‘ ارکانِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور عمران ظفر لغاری‘ سابق رکنِ قومی اسمبلی گل محمد جکھرانی‘ رکنِ سندہ اسمبلی کلثوم چانڈیواور دیگر شامل ہیں۔
بلاول