راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی کی اطراف رین ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی مےں بدھ کے روز شدےد بارش سے واسا نے نالہ لئی اور اس کے اطراف رےن اےمرجنسی نافذ کردی جامع مسجد روڈ اور ائرپورٹ روڈ پر بارش کا پانی جمع ہوگےا جس سے گاڑےوں کی روانی مےں خلل پڑا مری روڈ ، کوری روڈ ، صادق آباد چوک ، کمرشل مارکےٹ ، خےابان سرسےد ، مصرےال روڈ ، سہام روڈ ، ڈھوک سےداں ، دھمےال روڈ سمےت کئی علاقوں مےں سڑکےں پانی مےں ڈوبی رہےں تاہم بارش تھمنے کے ساتھ ہی پانی تےز بہاﺅ سے نکل گےا واسا کی ٹےمےں صادق آبا د روڈ بلال ہسپتال کے سامنے موجود رہےں جبکہ نالہ لئی مےں لگے سکےل سے بھی پانی کی سطح پر مسلسل نگاہ رکھی گئی مےئر بلدےہ راولپنڈی سرادار محمد نسےم خان نے اعلامےہ جاری کےا کہ راولپنڈی مےں رےن اےمرجنسی نادفذ ہے نالہ لئی کے کناروں پر امدادی کاموں کےلئے ہےوی مشےنری موجود رکھی جا رہی ہے جبکہ شہر کے نشےبی علاقوں سے بارش کے پانی کے اخراج کےلئے سکرز مشےنےں بھی پہنچا دی گئی ہےں ادھر رےسکےو1122 نے بتاےا کہ شہر مےں بارش سے کسی علاقے مےں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہےں ملی جبکہ بارش کا پانی بھی تےزی لئی اور برساتی نالوں سے نکل گےا ۔