سادھوکے: دوگروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق
سادھوکے (نامہ نگار) معمولی تنازعہ پر مسلح افراد نے عید کے روزفائرنگ کرکے اٹھارہ سالہ نوجوان کو ہلاک جبکہ اس کے تایا کو شدید زخمی کردیا، بتایا گیا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق امانت علی عیدکی نماز پڑھ کر بیٹا مزمل علی اور بھائی شوکت علی گھرجا رہے تھا کہ گھات لگائے محمد اسلم ،محمد اکرم راناصغیر،نذیر،نوید،تنویر،شبیر،شمیر پسران وکیل خاںوغیرہ نے فائرنگ کرکے اٹھارہ سالہ مزمل علی کو موقع پرڈھیر کے چچا شوکت علی کو بھی شدید زخمی کردیا، صدرپولیس نے والد امانت علی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے بارہ افرادکو حراست میں لے لیا، زیرحراست ملزمان رانا نذیرجنرل کونسلرنے بتایا کہ راناامانت گروپ نے گاؤں میں ظلم کا بازارگرم کررکھا ہے مذکورہ نے عیدکی نماز پڑھ کرگھر آتے ہوئے ہم پراندھا دھند فائرنگ کی ،جبکہ مسلح گروپ کی اپنی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت ہوئی۔