سادھوکے: شوہر نے باپ سے مل کر بیوی اور چچا سسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سادھوکے(نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر شوہر نے باپ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بیوی اور چچا سسرکو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں چک لکھیا کے محمد اختر کی بھتیجی راشدہ بی بی کی شادی تین سال قبل گائوں ہی کے محمد زاہد سے ہوئی چاند رات کو محمد اختر اپنی بھتیجی کو عید دینے گیا تو وہاں پر اُسکے سُسر محمد الیاس سے معمولی تلخ کلامی ہوگئی تو اسی بناپر زاہد اور الیاس نے اپنے ساتھیوںعثمان، سفیان،عثمان،قیصر،وحیدعلی،محمد عثمان،عدنان،طارق،خالد اور زاہد کی مدد سے راشدہ بی بی اور محمد اختر کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا اورہوائی فائرنگ کرکے گائوں میںخوف وہراس پھیلا دیا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔