دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں: انیس ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء چوہدری انیس ریاست ورک نے کوئٹہ اور پارہ چنار میں دہشت گردی کی وارداتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قوم پاک فوج کے آپریشن ردلفساد کی بھرپور حمایت کرتی ہے دہشت گرد وں کا کوئی مذہب اور ملک نہیں ہے چند روپوں کی خاطر بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔