مخالفےن سی پےک منصوبے کو ناکا م بنانے کےلئے دن رات کوششےں کر رہے ہےں‘ سازشیں ناکام ہونگی : محمد رضوان بٹ ‘ زاہد اکرم
لاہور ( پ ر)یوسی 12 قاضی پارک شاہدرہ ٹاﺅن میں عید کے تیسرے روز لیگی کارکنوں کا اجلاس ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے یوسی صدر محمد رضوان بٹ نے کہا کہ مخالفےن سی پےک منصوبے کو ناکا م بنانے کےلئے دن رات کوششےں کر رہے ہےں وہ میاں نواز شریف کی سربراہی میں ملک کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کا خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کےلئے پیش کرنا لائق تحسین ہے ۔ نائب صدر زاہد اکرم نے کہا کہ سابقہ پانچ سالہ دور ملک کا سےاہ ترےن دور تھا ۔ ملک و قو م کا پےسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا گےا ۔اس موقع پر رضوان بٹ نے احمد پور شرقیہ سانحہ میں 150 سے زائد افرادکی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔