کراچی: فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2 افراد ہلاک
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 4 میں مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 45 سالہ امین احمد ولد مرتضیٰ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ اورنگی ٹاﺅن کے علاقے مائی گاڑھی میں ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر تقریباً 40 سال تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اس کے علاوہ چنیسر گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ علی اکبر اور 35 سالہ عبدالحفیظ زخمی ہو گئے۔
2 ہلاک