چیف جسٹس کا کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو کچلنے کے واقعے پر نوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی عبد المجید اچکزئی کی گاڑی سے پولیس اہلکار کو کچلنے کے واقعہ کا چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی نے کوئٹہ جی پی او چوک پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو کچل کر جاں بحق کر دیا تھا جس کے بعد حکام کی جانب سے حادثے کامقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے اصل ملزموں کو بچانے کی کوشش کی گئی تھیواضح رہے اچکزئی کوئٹہ کی ایک عدالت کی جانب سے پہلے ہی 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ازخود نوٹس لیے جانے سے پہلے ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو جیل میں وی آئی پی سہولیات دینے کا معاملہ بھی سامنے آچکا ہے۔ مجید اچکزئی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی اور محمد خان اچکزئی کے قریبی رشتے دار بھی ہیں۔