سانحہ بہاولپور انتظامی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے:میاں ایوب
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں ایوب نے کہا ہے کہ سانحہ بہاولپورنے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہر مسلمان اورانسان کوسوگوار کردیا ہے اس قسم کے دلخراش سانحات ریاستی اداروں کی کمٹمنٹ پرایک بڑے سوالیہ نشان ہیں انتظامی اداروں اوراہلکاروں کی مجرمانہ غفلت کے بغیر اس قسم کے اندوہناک سانحات رونما نہیں ہوسکتے پنجاب حکومت محض سانحات کی تحقیقات کاحکم دے کر اپنی نااہلی اور ناکامی کو نہیں چھپا سکتی۔