سیکرٹری ہائوسنگ اور ڈپٹی کمشنر کا نکاسی آب آپریشنز کا معائنہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار )صوبائی دارالحکومت میں بارش کے دوران فوری نکاسی آب کے لئے واسا کے آپریشن کا سیکرٹری ہائوسنگ و ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لیا، رین آپریشن کی نگرانی وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے کی جبکہ سیکرٹری ہائوسنگ مومن علی آغا اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید بھی واسا کے عملہ کی کارکردگی دیکھنے کیلئے فیلڈ میں موجود رہے۔ واسا ترجمان کے کے مطابق بارش کے پہلے قطرے کیساتھ ہی تمام عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہو گئی اور بارشی نکاسی آب آپریشن شروع کر دیا۔