نوجوان ہمارا مستقبل، فتنوں سے آگاہی بہت ضروری ہے:میاں اویس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی دفترنیومسلم ٹاون لاہو ر میں شبان احرار کے زیر اہتمام عید ملن تقریب منعقدہوئی۔جس میں مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب سیکرٹری جنرل میاں اویس،قاری قاسم،ڈاکٹر ضیاالحق قمر،قاری عبدالعزیز،حافظ عثمان، چودھری ثاقب افتخار،حافظ حسن علی،زنیراحمد،اسامہ، عکرمہ، حافظ منیب، حافظ یوسف،حافظ حسان،حافظ اسامہ، حافظ حذیفہ،حافظ حمزہ،حافظ سدیس، حسن قاسم، حسین، محمدبن قاسم،حافظ اسد، وحید کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ میاں اویس نے کہا کہ نوجوان ہمارامستقبل ہیں، ان کو دین اسلام اور عصر حاضر کے فتنوں سے آگاہی بہت ضروری ہے۔ کسی بھی تحریک کی کامیابی میں نوجوانوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے، ہم نوجوانوں کیلئے وقتا فوقتا تربیتی پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جو نوجوانوںکیلئے بہت اہم ہے۔ قاری عبدالعزیز نے کہا کہ آج کے نوجوان کا تعلق قرآن کریم سے جوڑنا بہت اہم ہے، فتنے زوروں پر ہیں، ان سے بچنے کا واحد طریقہ قرآن کریم کو پڑھنا سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہے۔آخرمیں ملک پاکستان کی امن وسلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئی۔