سانحہ احمد پور شرقیہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے: شمیم خان نیازی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کی رہنما بیگم شمیم خان نیازی نے کہا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ نے عید کی خوشیاں ختم کر کے رکھ دی اس واقعہ کے ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے افسوس کی بات ہے کہ پنجاب میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے حکومت نے انتظامات نہیں کئے تھے صرف لاہور پر حکمرانوں کی توجہ ہے وہاں کے مقامی ہسپتالوں میں برن یونٹ نہ بنانا عوام سے کھلی زیادتی ہے۔