خارجی اور تکفیری فتنے کے خاتمے کیلئے پوری امت کو جدوجہد کرنا ہوگی: اجمل قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیرو جے یو آئی س کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ خارجی اور تکفیری فتنے کے خاتمے کیلئے پوری امت کو جدوجہد کرنا ہو گی، کعبۃ اللہ اور مسجد نبوی ؐ پر حملہ کرنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، سعودی عرب کی قیادت اور امن کے ادارے ان حملوں کو ناکام بنانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں،مسلم حکمران امریکہ اور مغرب کی مرعوبیت سے باہر نکلیں اور اسلام دشمنوں پر انحصار کرنا چھوڑ دیں۔