این ایچ اے کی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سبقت
لاہور(این این آئی) شاہراہوں کے قومی ادارے نے نجی شعبے کی شراکت کے ذریعے شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سبقت حاصل کر لی ادارے کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 144ارب مالیت سے زائد کے پانچ منصوبے دے کر ادارے نے کامیابی سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ملک میں مجموعی سالانہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری سے زیادہ ہے، ان منصوبوں میں لاہور، اسلام آباد موٹروے، کراچی، حیدرآباد موٹروے، سیالکوٹ لاہور موٹروے، ملتان مظفر گڑھ ڈیرہ غازی خان شاہراہ اور حبیب آباد پل بنانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا شامل ہے۔ اس منصوبوں سے 391ارب روپے سے زائد محصولات حاصل ہونے کی توقع ہے۔