عید پر ریلوے سٹیشنوں پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
لاہور (سٹاف رپورٹر) عید کے موقع پر ریلوے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تمام ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کی میٹیل ڈکیٹر اور واک تھرو گیٹ سے چیکنگ کی گئی جبکہ مسافروں کے سامان کی بھی خصوصی چیکنگ کی گئی ریلوے سٹیشنوں پر سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ جدید اسلحہ سے لیس اہلکار بھی ریلوے سٹیشنوں پر گشت کرتے رہے اس کیساتھ ساتھ ٹرینوں کے اندر پر جدید اسلحہ سے لیس اہلکار ڈیوٹی دیتے رہے ۔