کراچی کے شہری عید او رباسی عید کو ٹریفک جام میں پھنسے رہے
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) کراچی کے شہری عید او رباسی عید کو بھی ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، راشد منہاس روڈ، لیاقت آباد او رناظم آباد میں بدترین ٹریفک جام رہا۔ ٹریفک پولیس سڑکوں سے غائب رہی۔ حسن اسکوائر اور ناتھا خان پل کے قریب ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں سے لوٹ مار بھی ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق شہر کی معروف سڑکوں شارع فیصل، ڈرگ روڈ، ناتھا خان پل، پی اے ایف میوزیم، راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح روڈ، لیاقت آباد اور ناظم آباد کے علاقے میں عید اور باسی عید کو بدترین ٹریفک جام رہا۔ دوپہر 4 بجے سے شروع ہونے والا ٹریفک جام رات 12 بجے تک جاری رہا۔ ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکار سڑکوں سے غائب تھے۔ شدید گرمی اور حبس میں ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں میں سوار خواتین اور بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔ متعدد گاڑیوں کا ایندھن بھی ختم ہوگیا تھا۔ ناتھا خان پل کے قریب ٹریفک جام میں پھنسی 4 گاڑیوں کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا۔