لیاقت بلوچ کی زیرصدارت ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
کراچی (نیوز رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ کا ہنگامی اجلاس ادارہ نورحق میں مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی زیرصدرات ہو اجس میںاحمدپورشرقیہ آئل ٹینکر اورپارہ چنا ر ،کراچی وکوئٹہ سمیت دہشت گردی کے واقعات پراظہار افسوس دہشتگری کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں آئندہ جمعہ تیس جون کو سندھ بھرمیںعلمائے کرام دہشتگردی کی مذمت اورسامراجی سازشوں کوناکام بنانے کے موضوع پرخطاب کریں گے۔صوبائی صدراسداللہ بھٹو،جنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی،علامہ محمد صادق،محمد حسین محنتی ودیگر بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت امت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں جس کو اتحاد امت کے ذریعے ناکام بنایا جاسکتا ہے۔متحدہ جہاد کونسل کے متفقہ چیئرمین اورحزب المجاہدین کے سپریم کمانڈرسید صلاح الدین کو دہشتگرد قراردینا یہ امریکہ کی بھارت نوازی کی بدترین مثال ہے۔