عید الفطر پر راولپنڈی انتظامیہ کے سیکورٹی انتظامات قابل تعریف ہیں، سید شاہد علی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے چیئرمین و مسلم لیگی راہنماءسید شاہد علی شاہ جی نے عید الفطر کے موقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر انتظامیہ اور سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہاہے کہ شاندار سیکورٹی انتظامات کی بدولت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہ ہوسکا اور راولپنڈی بھر میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات سمیت دیگر سیکورٹی صورتحال پر امن رہی جس پر راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔سید شاہد علی شاہ جی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے عید الفطر کے موقع مساجد ،امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے تھے جبکہ عید پر ون ویلنگ کے جان لیوا کھیل کو روکنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے تھے جن کی بدولت رواں برس عید پر موٹر سائیکل ون ویلنگ کا کوئی بھی افسوسناک واقعہ رونماءنہیں ہوا ۔سید شاہد علی شاہ جی نے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک روانی کے لیے اہم اقدامات کیے جن کی بدولت شہر سمیت ملکہ کوہسار مری میں بھی ٹریفک روانی برقرار رہی ۔اس صورتحال پر چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔