میٹرو بس پر رش رہا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عید الفطر کے موقع پر جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس پر خاصا رش رہا، لوگوں نے اعزہ و اقارب سے ملاقاتوں کے علاوہ تفریحی موڈ میں بھی سفر کیا تاہم پہلے دو روز کے برعکس بدھ کے روز میٹرو بس پر رش میں کمی آگئی۔ پیر کو نماز عید کی ادائیگی کے بعد میٹرو بس کی سروس شروع ہوگئی تھی۔